تمام ممالک گلوبل وارمنگ کی شدت کم کرنے میں ناکام ہیں، انتونیو گوتریس

Published On 08 November,2025 01:14 am

بیلیم: (دنیا نیوز) سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے کہا کہ دنیا کے تمام ممالک گلوبل وارمنگ کی شدت کو کم کرنے میں ناکام ہیں۔

برازیل میں کوپ 30 موسمیاتی کانفرنس کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے کہا کہ دنیا کے پاس موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات سے بچنے کیلئے کلین انرجی کے ذرائع موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سولر اور ونڈ سستی انرجی کے متبادل اور اہم ذرائع ہیں، ری نیو ایبل انرجی سے روزگار کے کئی مواقع پیدا ہوتے ہیں۔