نیویارک: (دنیا نیوز) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ غزہ صحافیوں کیلئے سب سے خطرناک جگہ رہی ہے۔
اپنے ایک بیان میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا کہ آج کے دن ہم صحافیوں کیلئے انصاف کا مطالبہ کرتے ہیں، دنیا بھر میں صحافیوں کے قتل کے 10 میں سے تقریباً 9 واقعات غیر حل شدہ ہیں۔
یو این سیکرٹری جنرل نے کہا کہ ایک بار پھر آزاد اور غیرجانبدار تحقیقات کا مطالبہ کرتا ہوں، سزا نہ ملنا مزید تشدد کو بڑھاتا ہے، سزا نہ ملنا صرف ناانصافی نہیں بلکہ صحافتی آزادی پر حملہ ہے، تمام حکومتوں کو چاہیے کہ ہر کیس کی تحقیقات کریں اور مجرموں کو کٹہرے میں لائیں۔



