ماسکو: (ویب ڈیسک) روسی میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے باعث 4 افراد ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق روس کے وزیر صحت یاروسلیو غلازوف نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ کیمز ہیلی کاپٹر آچی سو گاؤں میں گر کر تباہ ہوا جہاں 4 افراد کی ہلاکت کے علاوہ 3 افراد زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
داغستان کی وزارت ہنگامی صورت حال کے مطابق حادثے کا شکار ہیلی کاپٹر ایزبرباش جا رہا تھا، سرکاری عہدیداروں نے رپورٹ کیا کہ ہیلی کاپٹر ایک گھر پر گرا تاہم خوش قسمتی سے مذکورہ گھر اس وقت خالی تھا۔
حکام نے حادثے میں ہلاک افراد کی شناخت کے حوالے سے تفصیلات جاری نہیں کیں۔



