روس اور ایران کے درمیان سفارتی و تجارتی تعلقات مضبوط ہونے لگے

Published On 09 November,2025 02:46 am

تہران: (دنیا نیوز) روس اور ایران کے درمیان سفارتی اور تجارتی تعلقات مضبوط ہونے لگے، روس سے پہلی مال بردار ٹرین قازقستان اور ترکمانستان کے راستے ایران پہنچ گئی۔

62 کنٹینرز پر مشتمل ٹرین میں کاغذ اور دیگر متعلقہ مصنوعات موجود ہیں، ٹرین 10 روز کا سفر کر کے ایران کی شاہد رجائی بندگاہ پر پہنچی، ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ ایران کے روس کے ساتھ تجارت کیلئے نئے مواقع پیدا ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شمالی اور جنوبی ٹرانسپورٹ کوریڈور کے ذریعے ایران کی اہمیت بڑھے گئی، علاقائی تعاون اور تجارتی سہولت کے حوالے سے یہ تاریخی پیش رفت ہے، ٹرین کے ذریعے ایران سے عراق اور دیگر پڑوسی ممالک میں مصنوعات بھیجی جائیں گی۔