فلسطینی اتھارٹی کا غزہ سے متعلق اقوام متحدہ کی قرارداد کا بھر پور خیرمقدم

Published On 19 November,2025 01:19 am

غزہ: (دنیا نیوز) فلسطینی اتھارٹی نے غزہ سے متعلق اقوام متحدہ کی قرارداد کا بھر پور خیرمقدم کیا۔

وزارت خارجہ فلسطینی اتھارٹی کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کی نئی قرارداد تاریخ ساز پیشرفت ہے، قرارداد غزہ میں مستقل اور جامع جنگ بندی کی ضمانت دیتی ہے، قرارداد فلسطینی عوام کے حق خود ارادیت اور آزاد و خودمختار ریاست کے قیام کی بین الاقوامی توثیق بھی ہے۔

فلسطینی اتھارٹی کا مزید کہنا ہے کہ قرارداد پر فوری عملدرآمد ہی غزہ میں بے گناہ شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنا سکتا ہے، قرارداد کا نفاذ جبری بے دخلی کو روکنے کیلئے نہایت ضروری ہے، قرارداد پر عملدرآمد دو ریاستی حل کو مضبوط بنانے کیلئے فیصلہ کن حیثیت رکھتا ہے۔

وزارت خارجہ فلسطینی اتھارٹی نے کہا کہ قرار داد کے حق میں ووٹ دینے والے ملکوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔