بیروت: (ویب ڈیسک) جنوبی لبنان کے علاقے صيدون میں اسرائیلی فورسز نے فضائی حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں 13 افراد شہید ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق لبنانی وزارتِ صحت نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیل فوج نے جنوبی لبنان کے علاقے صيدون میں فضائی حملہ کیا ہے جس میں 13 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے کہا ہے کہ اسرائیل نے پناہ گزینوں کے زیرِ استعمال اوپن سپورٹس گراؤنڈ کو نشانہ بنایا ہے جبکہ لبنانی حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے لبنان میں پانچ پوسٹوں پر قبضہ کر رکھا ہے۔



