روس کی یوکرینی ڈرون حملوں کے خلاف دفاع کو مضبوط بنانے کیلئے نئے قوانین کی منظوری

Published On 19 November,2025 10:26 pm

روس:(دنیا نیوز) روس نے یوکرینی ڈرون حملوں کے خلاف دفاع کو مضبوط بنانے کیلئے نئے قوانین کی منظوری دے دی۔

غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق نئے قانون میں 24گھنٹے سم کارڈ ’کولنگ آف‘ کا طریقہ کار شامل کیا گیا ہے، کریملن کا یہ اقدام یہ ظاہر کرتا ہے کہ وہ طویل جنگ کی تیاری کر رہا ہے۔

میڈیا رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ اگر یوکرین معاہدے کی پاسداری نہیں کرتا تو جنگ جاری رہے گی جب کہ روس نے الزام عائد کیا ہے کہ یوکرین نے تیل کی تنصیبات پر ڈرون حملہ کر کے معاہدے کی خلاف ورزی کی۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کا کہنا تھا روس اور یوکرین ایک دوسرے پر گیس پمپنگ سٹیشن کو تباہ کرنے کا الزام لگا رہے ہیں، یوکرینی صدر زیلنسکی نے ترکیہ میں امن مذاکرات کی پیشکش کی۔

دوسری جانب روسی حکام نے مذاکرات کی پیشکش مسترد کر دی،صدر پیوٹن استنبول بات چیت کیلئے نہیں جائیں گے، مگر وفد بھیجا جا سکتا ہے، روسی حکام نے کہا کہ یوکرینی حملے امن کی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کی کوششیں ہیں۔