غزہ: (دنیا نیوز) اسرائیل کی جانب سے غزہ امن معاہدے کی خلاف ورزیاں جاری رہیں۔
صیہونی فورسز کے غزہ میں فضائی حملے میں مزید 28 فلسطینی شہید کر دیئے جبکہ متعدد زخمی ہوگئے، اسرائیل نے الزیتون، خان یونس اور شجاعیہ میں بے گھر افراد کو نشانہ بنایا، شہید ہونے والوں میں زیادہ تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔
10 اکتوبر سے اب تک 279 فلسطینی شہید جبکہ 652 افراد زخمی ہو چکے، اسرائیل نے 393 بار معاہدے کی خلاف ورزی کی،غزہ میں شدید بارشوں سے بھی مشکلات بڑھ گئیں، 70 ہزار خاندان متاثر ہوئے۔



