اسرائیل کی غزہ جنگ معاہدے کی خلاف ورزیاں جاری، مزید32فلسطینی شہید کر دیے

Published On 20 November,2025 06:43 pm

غزہ :(دنیا نیوز) اسرائیل کی جانب سے غزہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، ایک دن میں مزید 32 فلسطینی شہید کردیے۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق صیہونی فضائیہ کا بنی سہیلہ علاقے میں گھر پر فضائی حملہ کے دوران خان یونس کے قریب اسرائیلی فضائی حملے میں 3 فلسطینی، ناصر ہسپتال کے قرینی علاقے میں اسرائیلی حملے میں 2 افراد شہید ہوئے ،غزہ میں 24 گھنٹوں میں صیہونی بربریت میں 32 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ محکمہ صحت کے اعداد وشمار میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ شہدا میں 12 بچے اور 8 خواتین شامل ہیں، اسرائیلی حملوں میں 88 فلسطینی زخمی، طبی مراکز پر دباؤ برقراررہا، اکتوبر 2023 سے اب تک 69 ہزار سے 546 فلسطینی شہید ہوئے۔

وزارتِ صحت کے حکام کا کہنا تھا کہ ہلاکتوں میں روز بروز اضافہ جاری ہے جبکہ امدادی رسائی محدود ہے، خان یونس اور اطراف کے علاقوں میں تباہی، گھروں کو شدید نقصان، ملبے تلے درجنوں شہریوں کی تلاش کا عمل جاری ہے۔

دوسری جانب عرب میڈیا رپورٹس میں مزید یہ بھی بتایا گیا کہ غزہ میں مجموعی زخمیوں کی تعداد 1 لاکھ 70 ہزار 833 ہوگئی۔