امریکہ کی جنوب مغربی سرحد پر مہاجرین کی گرفتاریوں میں 90 فیصد کمی ریکارڈ

Published On 27 November,2025 12:52 am

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی بارڈر پٹرول کے اعداد و شمار کے مطابق جنوب مغربی سرحد پر مہاجرین کی گرفتاریوں میں تقریباً 90 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

یہ 1970ء کے بعد سب سے کم سطح ہے، شیلٹرز تقریباً خالی ہے اور مہاجرین صرف 20 رہ گئے، ٹرمپ پالیسیوں کے بعد غیر قانونی داخلوں میں نمایاں کمی ہوئی، امریکہ بھر میں امیگریشن چھاپے بھی کمی کی وجہ ہیں ۔

ٹیجوانا میں کبھی 3,500 افراد ایندھن، خوراک اور پناہ کے انتظار میں جمع ہوتے تھے، ٹِیجوانا کے شیلٹرز میں بھی 1200 سے 450 تک کمی ہوگئی۔