بھارتی وزیر دفاع کے پاکستان مخالف بیان پر کینیڈا میں سکھوں کا مظاہرہ

بھارتی وزیر دفاع کے پاکستان مخالف بیان پر  کینیڈا میں سکھوں کا مظاہرہ

ہاتھوں میں پاکستان اور خالصتان کے جھنڈے اٹھائے مظاہرین نے مودی حکومت کیخلاف اور خالصتان کے حق میں نعرے لگائے۔

مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے سکھ رہنماؤں نے کہا کہ پاکستان کے صوبہ سندھ سے متعلق بیان دینے کے بجائے راج ناتھ بھارت کی فکر کریں جو بہت جلد کئی ٹکڑوں میں بکھرنے والا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی پنجاب بہت جلد بھارت سے الگ ہوکر خالصتان کی ریاست بنے گا جہاں تمام قومیتوں کو برابر کے حقوق حاصل ہوں گے۔