امریکی حکومت کا سفری پابندیوں کی فہرست کو 19 سے بڑھا 30 تک کرنے پر غور

Published On 06 December,2025 01:20 am

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی حکومت نے سفری پابندیوں کی فہرست کو 19 سے بڑھا 30 تک کرنے پر غور شروع کر دیا۔

ہوم لینڈ سکیورٹی کرسٹی نوم نے اپنے بیان میں کہا صدر ٹرمپ مزید ممالک پر پابندیوں کا جائزہ لے رہے ہیں، ایچ 1 بی ویزا اور ایچ 4 فیملی ویزا کے حامل افراد کی جانچ میں مزید سختی ہوگی، درخواست گزاروں کیلئے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پبلک کرنے کی شرط ہوگی، نئی ہدایات 15 دسمبر سے نافذ ہوں گی۔

امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ویزا ایک سہولت ہے حق نہیں، قومی سلامتی کو مدنظر رکھیں گے، پالیسی کا مقصد داخلے کا عمل مزید سخت بنانا ہے، درخواست گزاروں کی آن لائن سرگرمیوں سے ممکنہ خطرات کا جائزہ لیا جائے گا۔

امریکی محکمہ خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ ٹرمپ انتظامیہ ممکنہ خطرات کی بنیاد پر ویزا درخواستیں مسترد کر سکتی ہے۔