سعودی عرب کے تبوک ریجن کے اللوز پہاڑوں میں موسم سرما کی پہلی برف باری

Published On 17 December,2025 07:47 pm

جدہ: (دنیا نیوز) سعودی عرب کے تبوک ریجن کے اللوز پہاڑوں میں موسم سرما کی پہلی برف باری ہوئی۔

پہاڑی اور میدانی علاقوں نے سفید چادر اوڑھ لی، شدید برفباری سے تبوک کے پہاڑی علاقوں کا منظر انتہائی دلکش ہو گیا۔

برف باری نے تبوک کے صحرائی علاقوں کو بھی مکمل طور پرڈھانپ لیا، حائل الجوف القصیم اور ریاض میں سردی کی شدت بڑھ گئی۔

سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں بارشیں اور برفباری جاری ہے، محکمہ موسمیات نے سرد موسم کے باعث احتیاطی ہدایات جاری کر دیں۔

سرد موسم نے سعودی عرب کے شمالی علاقوں میں موسم کو مزید خوشگوار بنا دیا۔