غزہ جنگ بندی کا اگلا مرحلہ: قطر، مصر اور ترکیہ کے عہدیدار میامی پہنچ گئے

Published On 20 December,2025 06:00 am

فلوریڈا: (دنیا نیوز) غزہ جنگ بندی معاہدے کے اگلے مرحلے پر بات چیت کیلئے قطر، مصر اور ترکیہ کےاعلیٰ عہدیدار میامی پہنچ گئے۔

خبر ایجنسی کے مطابق تینوں ملکوں کے نمائندے امریکی وزیرخارجہ سےملیں گے، اسرائیلی فوج کے مکمل انخلا اور حماس کے غیر مسلح ہونے پر گفتگو ہوگی، اسرائیل کی مسلسل جنگ بندی کی خلاف ورزی بھی زیرغورآئے گی۔

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیوغزہ جنگ بندی کے اگلے مرحلے کی کامیابی کیلئے پرامید ہیں، انہوں نے حماس کو غیر مسلح کرنے پر بھی زور دیا، حماس، اسرائیل پر حملے کی پوزیشن میں ہوئی تو امن نہیں ہوگا، حماس کو غیرمسلح کرنا ضروری ہے۔