سرینام میں گھریلو جھگڑے پر باپ نے 5 بچوں سمیت 9 افراد قتل کر دیئے

Published On 29 December,2025 05:10 am

سرینام: (دنیا نیوز) جنوبی امریکی ملک سرینام میں باپ نے چاقو سے حملہ کرکے 5 بچوں سمیت 9 افراد کو ہلاک کر دیا جبکہ 2 زخمی بھی ہوئے۔

خبر ایجنسی کے مطابق بیوی سے جھگڑے کے بعد طیش میں آکر خاوند نے بچوں پر حملہ کر دیا، ہلاک افراد میں بچوں کے ساتھ پڑوسی بھی شامل ہیں، ملزم نے پولیس اہلکاروں پر بھی حملے کی کوشش کی۔

پولیس نے ٹانگ میں گولی مارکر ملزم کو زخمی کر دیا اور حراست میں لے کر ہسپتال منتقل کر دیا، واقعے کی مزید تحقیقات کی جاری ہے۔