نئی دہلی: (دنیا نیوز) بھارتی وزارت خارجہ نے بتایا ہے کہ گزشتہ 5 برسوں میں سعودی عرب میں سب سے زیادہ ملک بدر ہونے والے افراد میں ہندوستانی سرفہرست ہیں۔
بھارتی حکومت کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے 2021ء سے 2025ء کے درمیان دنیا میں سب سے زیادہ ہندوستانی شہریوں کو ملک بدر کیا۔
ریاض میں ہندوستانی مشن کے اعداد و شمار کے مطابق 2021ء میں 8,887، 2022ء میں 10,277، 2023ء میں 11,486، 2024ء میں 9206 اور 2025ء میں اب تک 7019 ہندوستانیوں کو ملک بدر کیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق بھارتی شہریوں کی ملک بدری کی حالیہ لہر سعودی عرب میں وقتاً فوقتاً اقامہ قوانین، لیبر ریفارمز، ویزا اوور اسٹے اور سعودائزیشن کی پالیسیوں کے تحت چلائی جانے والی سخت مہمات کا نتیجہ ہیں۔



