منسک: (ویب ڈیسک) بیلاروس نے پیوٹن کی رہائشگاہ پر حملے کو سفاک دہشتگردی قرار دیدیا۔
عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو نے کہا کہ اگر پیش کی جانے والی معلومات درست ہیں، تو یہ انتہائی خطرناک رجحان ہے اور سوال یہ ہے کہ اس کی ضرورت کس کو ہے۔
ادھر روسی وزیرِ خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ 29 دسمبر کی رات یوکرین کی حکومت نے طویل فاصلے تک مار کرنے والے 91 ڈرونز کے ذریعے روسی صدر پیوٹن کی سرکاری رہائش گاہ پر حملے کی کوشش کی۔
انہوں نے کہا کہ تمام ڈرونز کو الیکٹرانک وارفیئر کے ذریعے ناکارہ بنا دیا گیا اور کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔



