امریکا کا منشیات سمگل کرنے والی کشتیوں پر حملہ، 3 دہشتگرد ہلاک

Published On 01 January,2026 05:03 am

نیویارک: (دنیا نیوز) امریکی فورسز نے منشیات سمگل کرنے والی 3 کشتیوں پر حملہ کرکے سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔

خبر ایجنسی کے مطابق فورسز کی جانب سے منشیات سمگل کرنے والی کشتیوں پر حملے کے نتیجے میں 3 دہشتگرد ہلاک ہوئے جبکہ متعدد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، امریکی حکام نے حملے کی ویڈیو جاری کر دی، تاہم حملے کے مقام کی تصدیق نہیں ہو سکی۔

امریکی فوج کے مطابق جن کشتیوں کو نشانہ بنایا گیا وہ دہشت گرد تنظیموں کے زیرِ انتظام تھیں، تاہم ان تنظیموں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔

خیال رہے سے اس قبل بھی امریکی فوج کی جانب سے ایسے حملے مشرقی بحرالکاہل میں کیے جا چکے ہیں، تازہ حملے میں 3 ہلاکتوں کے بعد امریکا کی منشیات سمگلرز کے خلاف اس مہم میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد کم از کم 110 ہو گئی ہے۔