ایران میں مہنگائی، کرنسی کی گراوٹ کیخلاف مظاہرے 78 شہروں میں پھیل گئے، ہلاکتیں 19 ہوگئیں

Published On 06 January,2026 03:18 am

تہران: (دنیا نیوز) ایران میں مہنگائی اور کرنسی گراوٹ کے خلاف مظاہرے 78 شہروں تک پھیل گئے۔

جگہ جگہ ریلیاں نکالی گئیں، پرتشدد مظاہروں میں 19 مظاہرین اور ایک سکیورٹی اہلکار جاں بحق ہوگیا، جھڑپوں میں 30 افراد زخمی ہوئے، ایران کے چیف جسٹس نے مظاہرین کے خلاف نرمی نہ دکھانے کا اعلان کر دیا۔

ایرانی چیف جسٹس غلام حسین محسنی کے مطابق فسادیوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی، پرامن مظاہرے عوام کا حق، مگر فساد برداشت نہیں ہوگا۔

چیف جسٹس غلام حسین محسنی نے اٹارنی جنرل اور پراسیکیوٹرز کو مظاہرین کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کردی۔