بیت المقدس: ڈرائیور نے تیز رفتار بس یہودی مظاہرین پر چڑھا دی، ایک شخص ہلاک

Published On 07 January,2026 04:58 am

غزہ: (دنیا نیوز) مقبوضہ بیت المقدس میں ڈرائیور نے تیز رفتار بس آرتھو ڈوکس یہودی مظاہرین پر چڑھا دی۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق بس سے کچل کر ایک شخص ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے، واقعے کے بعد بس ڈرائیور کو فوری طور پر گرفتار کر لیا گیا۔

جائے حادثہ پر ہزاروں آرتھوڈوکس یہودی فوج میں لازمی بھرتی کیخلاف احتجاج کر رہے تھے، مظاہرین نے ٹریفک بلاک کر رکھی تھی، بسوں پر پتھراؤ اور پولیس پر ڈنڈوں کی بارش کی جا رہی تھی۔