واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی حکومت نے پُرکشش آفرز کے ساتھ گرین لینڈ میں رہنے والے شہریوں کو خریدنے کی پلاننگ کر لی۔
وینزویلا کا معرکہ سر کرنے کے بعد ٹرمپ انتظامیہ کی نظریں اب گرین لینڈ پر ہیں، خبر ایجنسی کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے امریکا میں شامل ہونے والے گرین لینڈ کے رہائشیوں کو پرکشش آفرز دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
امریکا میں شامل ہونے پر 10 ہزار سے 1 لاکھ ڈالر تک فی کس دینے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے، مالی پیشکش کا مقصد گرین لینڈ کے شہریوں کو امریکا کے ساتھ الحاق پر آمادہ کرنا ہے۔



