ٹرمپ نے خود کو عالمی و امریکی قوانین سے ماورا قرار دے دیا

Published On 10 January,2026 02:38 am

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خود کو عالمی و امریکی قوانین سے ماورا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی مفادات کیلئے کسی بھی ملک میں کارروائی کا حق رکھتے ہیں۔

ایک انٹرویو کے دوران امریکی صدر نے کہا کہ انہیں کسی بین الاقوامی قانون کی ضرورت نہیں، نہ وہ عالمی قوانین پر عمل کرنے کے پابند ہیں، انہیں صرف ایک چیز روک سکتی ہے اور وہ چیز وہ خود ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ بین الاقوامی قانون میرے فوجی و سیاسی فیصلوں کو نہیں روک سکتا اور میری طاقت صرف میری اپنی اخلاقیات تک محدود ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میں امریکی مفادات کیلئے کسی بھی ملک میں کارروائی کا حق رکھتا ہوں اور عالمی قوانین یا معاہدوں کا پابند نہیں، بحیثیت کمانڈر اِن چیف میں خود اپنے اختیارات کی حد کا فیصلہ کرتا ہوں۔