یو اے ای کی ثالثی سے روس اور یوکرین کے درمیان 400 قیدیوں کا تبادلہ

یو اے ای کی ثالثی سے روس اور یوکرین کے درمیان 400 قیدیوں کا تبادلہ

حکام کے مطابق اس پیش رفت میں امریکہ کے تعاون سے سفارتی کوششیں کی گئیں جن کے نتیجے میں انسانی بنیادوں پر قیدیوں کا تبادلہ ممکن ہوا۔

سرکاری ذرائع کے مطابق یو اے ای نے دونوں فریقوں کے درمیان رابطے قائم رکھنے اور اعتماد سازی کے عمل کو آگے بڑھانے میں کردار ادا کیا، حکام نے بتایا کہ اس اقدام کا مقصد انسانی پہلو کو ترجیح دیتے ہوئے قیدیوں کی واپسی کو ممکن بنانا تھا۔

یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ کے باعث متعدد انسانی مسائل اور قیدیوں کی رہائی کے معاملات عالمی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔ یو اے ای اس سے قبل بھی دونوں ممالک کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے متعدد اقدامات میں ثالثی کا کردار ادا کر چکا ہے۔

حکام کے مطابق یو اے ای آئندہ بھی انسانی بنیادوں پر اقدامات اور سفارتی رابطوں کے ذریعے تنازعات کے حل کی کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا۔ بیان میں کہا گیا کہ اس طرح کے اقدامات کا مقصد متاثرہ افراد اور خاندانوں کو ریلیف فراہم کرنا اور کشیدگی میں کمی لانے کی کوششوں کو تقویت دینا ہے۔