لبنان کی تنظیم حزب اللہ کا ’’العصف المأکول‘‘ کے نام سے فوجی آپریشن شروع کرنے کا اعلان

لبنان کی تنظیم حزب اللہ کا ’’العصف المأکول‘‘ کے نام سے فوجی آپریشن شروع کرنے کا اعلان

اسرائیلی ذرائع کے مطابق لبنان سے اسرائیل پر موجودہ حملے میں تقریباً 100 راکٹ فائر کئے گئے ہیں جن میں سے بعض کو اسرائیلی دفاعی نظام نے روک لیا۔

رپورٹس کے مطابق ایران اور جنوبی لبنان سے اسرائیل پر بیک وقت راکٹ حملے کئے گئے جس کے بعد اسرائیلی ہوم فرنٹ کمانڈ نے شمالی علاقوں کے رہائشیوں کو محفوظ پناہ گاہوں کے قریب رہنے کی ہدایت جاری کی۔

عبرانی میڈیا کے مطابق شمالی اسرائیل کے ایک علاقے میں ایک عمارت کو نقصان پہنچا ہے جبکہ کریات شمونہ، حیفہ اور مقبوضہ بیت المقدس میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، اسی دوران شمالی اور وسطی اسرائیل میں بار بار خطرے کے سائرن بھی بجتے رہے۔

اسرائیلی سرکاری نشریاتی ادارے اور چینل ’’کان‘‘ کے مطابق حزب اللہ نے الجلیل کے علاقے کی جانب درجنوں راکٹ فائر کئے جن میں سے متعدد کو اسرائیلی فضائی دفاعی نظام نے فضا میں ہی تباہ کر دیا۔