عراق کی سمندری حدود میں 2 غیر ملکی آئل ٹینکرز پر حملہ، جانی نقصان

عراق کی سمندری حدود میں 2 غیر ملکی آئل ٹینکرز پر حملہ، جانی نقصان

رپورٹس کے مطابق عراق کے پانیوں میں دو غیر ملکی ٹینکرز جو عراقی فیول آئل لے جا رہے تھے، نامعلوم حملوں کا نشانہ بنے، جس کے نتیجے میں دونوں جہازوں میں آگ بھڑک اٹھی۔

عراق کے ایک بندرگاہی اہلکار نے رائٹرز نیوز ایجنسی کو بتایا کہ حکام نے دونوں جہازوں سے کامیابی کے ساتھ 25 عملے کے ارکان کو محفوظ نکال لیا ہے۔

ریسکیو کی کوششوں کے باوجود دونوں جہازوں میں آگ بھڑکی ہوئی ہے اور ابھی آگ پر مکمل طور پر قابو نہیں پایا جا سکا۔