دنیا
خلاصہ
- سیؤل: (ویب ڈیسک) امریکا نے جنوبی کوریا میں نصب دفاعی سسٹم تھاڈ کو اسرائیل منتقل کر دیا۔
جنوبی کوریا کے سرکاری میڈیا نے دفاعی سسٹم تھاڈ کی منتقلی کی ویڈیو جاری کر دی۔
امریکی فوجی ٹرانسپورٹ طیاروں نے جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیئول کے جنوب میں پیونگٹائیک شہر میں واقع امریکا کے اوسان ائیر بیس سے دفاعی سامان منتقل کیا۔
بتایا گیا ہے کہ متعدد امریکی فوجیوں کو بھی جنوبی کوریا سے مشرق وسطٰی منتقل کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ شمالی کوریا کے میزائل خطرے سے بچاؤ کے لیے جنوبی کوریا میں دفاعی سسٹم نصب کیا گیا تھا۔