چیف الیکشن کمشنر کے استعفے کا معاملہ مودی سرکار کے گلے کی ہڈی بن گیا، احتجاج میں مزید شدت

چیف الیکشن کمشنر کے استعفے کا معاملہ مودی سرکار کے گلے کی ہڈی بن گیا، احتجاج میں مزید شدت

مودی سرکار کے گرد گھیرا تنگ کر دیا گیا، احتجاج شدت اختیار کر گیا، کاکروچ جنتا پارٹی کا عوامی طاقت سے ایک بار پھر بی جے پی کا احتساب، جنتر منتر پر احتجاج پر پابندی کے بعد دو رہنما گرفتار کر لئے گئے۔

بھارتی عدالت نے دونوں رہنماؤں کو پانچ دن کیلئے جیل بھیج دیا، کاکروچ جنتا پارٹی کا بھارتی اپوزیشن اتحاد کے ساتھ ملکر احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ جنتر منتر پر احتجاج پر پابندی سے ظاہر ہوتا ہے مودی سرکار کس قدر خوفزدہ ہے، جنتر منتر سے وزیر تعلیم کا استعفیٰ لیا تھا چیف الیکشن کمشنر کا بھی استعفیٰ لیں گے۔

واضح رہے کہ مودی سرکار کے خلاف احتجاج میں اپوزیشن رہنما راہول گاندھی اور پریانکا گاندھی بھی شریک ہیں۔