اسٹاک مارکیٹ میں مندی سیاسی صورتحال کی وجہ سے ہوئی: گورنر سندھ

Last Updated On 28 March,2018 05:40 pm

کراچی: (دنیا نیوز) گورنر سندھ محمد زبیر کا کہنا ہے کہ اسٹاک مارکیٹ میں مندی سیاسی و دیگر صورتحال کی وجہ سے ہوئی، سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد بھی سرمایہ کار محتاط نظر آئے۔

گورنر سندھ محمد زبیر نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا دورہ کیا جہاں اپنے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ پاناما کرائسیز نے سال 2017 میں منفی اثرات مرتب کیے، انتخابات کے بعد ملکی معیشت کے اعداوشمار بہتر نظر آئیں گے۔ 2017 میں پی ایس ایکس نے 50 ہزار پوائنٹس کی نئی تاریخ رقم کی تاہم سیاسی صورتحال کی وجہ سے مارکیٹ میں مندی دیکھی گئی۔ گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئی پروڈکٹس متعارف کرانے کی ضرورت ہے۔