کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں مرغی فروشوں نے رمضان کی آمد سے قبل ہی صرف ایک روز میں قیمتیں 46 روپے تک بڑھا دیں۔
رمضان کی آمد سے قبل ہی گرا فروشوں نے اپنی جیبیں بھرنے کی تیاریاں شروع کردیں، ہر سال کی طرح پھل سبزیوں کی قیمتوں میں اضافے کیساتھ چکن فروش بھی میدان میں اتر آئے ہیں۔کراچی میں ایک روز کے دوران مرغی کا گوشت 270 روپے کلو سے بڑھا کر 316 روپے فی کلو کردیا گیا ہے۔ جس سے عوام میں کھلبلی مچ گئی۔
یہ بھی پڑھیں: مرغی کا گوشت مضر صحت نہیں: رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش
ریٹیلرز کا کہنا ہے کہ طلب میں اضافے کے مقابلے اس وقت رسد کم ہے اور یہی وجہ ہے کہ قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کی جارہا ہے۔ عوام کا کہنا ہے کہ اچانک اتنا بڑا اضافہ سمجھ سے بالا تر ہے، شہری انتظامیہ کو حالیہ قیمتوں میں ہونے والے اضافے کا نوٹس لینا چاہیے۔