گزشتہ مالی سال تجارتی خسارے میں 15 فیصد اضافہ ہوا

Last Updated On 12 July,2018 07:17 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) گزشتہ مالی سال تجارتی خسار ے میں 15 فیصد اضافہ ہوا، مالی سال 2016-17 میں خسارہ 32.49 ارب ڈالر تھا۔

گزشتہ مالی سال 2017-18 کے دوران تجارتی خسارے میں اضافہ جاری رہا جبکہ ملکی برآمدات اور درآمدات دونوں میں ہی اضافہ ہوا۔ پاکستان شماریات بیورو کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ مالی سال جولائی سے جون کے دوران تجارتی خسارہ 15 فیصد اضافے کے ساتھ 37.67 ارب ڈالر رہا جو کہ مالی سال 2016-17 کی اسی مدت میں 32.49 ارب ڈالر تھا۔ اعدادوشمار کے مطابق ملکی برآمدات 14 فیصد اضافے کے ساتھ 20.42 ارب ڈالر سے 23.23 ارب ڈالر جبکہ درآمدات 15فیصد اضافے کے ساتھ 52.91 ارب ڈالر سے بڑھ کر 60.89 ارب ڈالر ہوگئیں۔