سیئول: (دنیا نیوز) کورین شہر سیئول میں پاکستانی سفارتخانے اور انٹرنیشنل فوڈ اینڈ کلچر ایکسچینج ایسوسی ایشن کے باہمی اشتراک سے پاک کوریا کلچرل فوڈ اینڈ بزنس فورم کا اہتمام کیا گیا۔
سیئول میں پاکستانی سفارتخانہ متحرک، پاکستان اور جنوبی کوریا کےعوام کو قریب لانے کے لیے پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ پاکستانی سفیر سمیت اہم کورین شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق پاک کوریا کلچرل فوڈ اینڈ بزنس فورم کا اہتمام پاکستانی سفارتخانے اور انٹرنیشنل فوڈ اینڈ کلچر ایکسچینج ایسوسی ایشن کے باہمی اشتراک سے کیا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنوبی کوریا میں پاکستان کے سفیر رحیم حیات قریشی نے کہا کہ پاکستان اور جنوبی کوریا کے عوام میں کئی قدریں مشترک ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان آبادی کے لحاظ سے دنیا کا چھٹا بڑا ملک ہے اور سرمایہ کاروں کیلئے ایک بہترین مارکیٹ ہے۔