ویانا: (روزنامہ دنیا) بینک آف امریکا نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ایران پر پابندیوں کی وجہ سے ایک بیرل تیل کی قیمت 120 ڈالر تک پہنچنے کا خدشہ ہے۔
ایرانی تیل کی برآمدات رواں اور آئندہ ماہ غیر معمولی حد تک کم ہوں گی، پھر امریکا کی جانب سے دباؤ پر ایران کے موجودہ گاہک اس سے پٹرول کے سودے صفر تک لے آئیں گے۔ ایران کی تیل برآمدات میں یومیہ 10 لاکھ بیرل کمی واقع ہوگی۔ ایرانی تیل کی برآمدات میں کمی سے عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں اضافے کا خدشہ ہے، خام تیل کے نرخ فی بیرل 120 ڈالر تک پہنچ سکتے ہیں۔