کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے مقامی ہوٹل میں 250 سی سی ہیوی بائیک کی تقریب رونمائی، تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد تھے۔
سپر پاور موٹرسائیکل بنانے والی کمپنی نے 250 سی سی ہیوی بائیک مارکیٹ میں متعارف کرا دی۔ تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد تھے۔ این جے آٹو انڈسٹری کے چیئرمین حاجی یونس پیرانی اور ڈائریکٹر مارکیٹنگ نوید عثمان کا کہنا تھا کہ کمپنی کی ہمیشہ سے کوشش رہی ہے کہ کم قیمت میں معیاری کوالٹی فراہم کی جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ این جے آٹو انڈسٹریز واحد موٹرسائیکل بنانے والی کمپنی ہے جس کے پاس سب سے زیادہ ماڈلز ہیں۔ جن میں 70 سی سی سے لیکر 200 سی سی تک کی بائیکس ہیں اور اب 250 سی سی ہیوی بائیک بھی متعارف کرا دی گئی ہے۔ 250 سی سی سپورٹس بائیک کو اس کی خصوصیات کے اعتبار سے سلطان کا نام دیا گیا ہے۔