کراچی: (دنیا نیوز) چین کے ساتھ تجارت میں پاکستان کا تجارتی خسارہ بہت بڑا ہے، وزیراعظم کے مشیر برائے کامرس رازاق داود کا کہنا ہے کہ سی پیک سے متعلق انکے بیان کو غلط طریقے سے پیش کیا گیا، تجارتی خسارے سے متعلق چینی حکومت سے معاونت کی جا رہی ہے۔
پاکستان ہوزری مینوفیکچرر کے تاجر و صنعتکاروں سے ملاقات میں مشیر برائے صنعت و تجارت رزاق داود کا کہنا تھا کہ سی پیک سے متعلق ان کی رائے کو غلط طریقے سے پیش کیا گیا۔ چین اور پاکستان کے درمیان تجارتی خسارہ کم کرنے کی چینی حکومت سے معاونت کی جارہی ہے۔
اس موقع پر صنعتکاروں کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے گیس کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ ملکی برآمدت کیلئے خطرناک ثابت ہوگا، اسی لئے موجودہ گیس کی قیمتوں میں کمی کے ساتھ ساتھ پانی اور بجلی کے نرخ میں کمی لانے کے فوری اقدامات کئے جائیں تاکہ پاکستان عالمی مارکیٹ میں بنگلہ دیش اور بھارت کا مقابلہ کرسکے۔