بیجنگ (دنیا نیوز ) چین میں نیشنل ڈے کی آمد پر بیجنگ کو پھولوں سے سجانے کا کام جاری ہے، تیان من سکوائر میں پھولوں کی بڑی ٹوکری شہریوں کی توجہ کا مرکز بن گئی۔
چین میں نیشنل ڈے کی تقریبات کا آغاز یکم اکتوبر سے ہوگا۔ قومی دن کی آمد پر بیجنگ میں پھولوں کی ڈیکوریشن جاری ہے۔ تیان من سکوائر میں سترہ میٹر بلند پھولوں کی ٹوکری رکھ دی گئی۔
یکم اکتوبر 1949 کو اسی مقام پر ماوٴزے تْنگ نے چین کے قیام کا اعلان کیا تھا۔ پھولوں کی ٹوکری پر Blessings to Our Motherland اور Celebrating National Day کے الفاظ درج ہیں۔ چین میں نیشنل ڈے کے موقع پر سات روزہ چھٹیاں ہونگی۔