اسلام آباد: (دنیا نیوز) کپاس کے کاشت کاروں کو مزید نچوڑنے کی تیاریاں کرلی گئیں، کپاس کے بیج پر 6 روپے فی من سیلز ٹیکس عائد کرنے کا پلان بنا لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق، ایف بی آر مارچ 2015 کا نوٹی فیکیشن 188 بھی بحال کرسکتا ہے، اس سلسلے میں سمری وزارت خزانہ کو بھیج دی گئی ہے، ایف بی آر کے نوٹی فیکیشن کو عدالت عظمی نے کابینہ کی منظوری نہ ہونے پر معطل کر دیا تھا، کپاس بیج پر جی ایس ٹی عائد ہونے سے سالانہ ڈیڑھ ارب روپے کا ٹیکس مل سکتا ہے۔