کراچی: (دنیا نیوز) سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا سلسلہ جاری، دوران ٹریڈنگ مارکیٹ 41 ہزار کی سطح عبور کرگئی، دوسری جانب درآمدی ادائیگیوں کے باعث انٹر بینک میں ڈالر 45 پیسے مہنگا ہوگیا۔
وزیر اعظم عمران کا سعودیہ عرب کا کامیاب دورہ، دوست ملک کا پاکستان کے لئے زبردست پیکچ سرمایا کاروں کے اعتماد میں اضافے کا باعث بنا، انویسٹرز وزیر اعظم کے دورہ چین سے بھی کافی اُمیدیں لگائے بیٹھیں ہیں، یہی وجہ ہے کہ کاروباری ہفتے کے پہلے روز اسٹاک مارکیٹ کا آغاز مثبت ہوا، دوران ٹریڈنگ مارکیٹ 6 ہفتوں کی بلند ترین سطح 41 ہزار کے لیول چھو گئی، جس سے حصص کی مالیت میں 100 ارب روپے سے زائد کا اضافہ ہوگیا۔
دوسری جانب کارباری دن کے پہلے روز روپیہ دباؤ کا شکار رہا، درآمدی ادائیگیوں کے لئے ڈالر کی مانگ بڑھی جس سے انٹر بینک میں ڈالر 45 پیسے اضافے سے 132 روپے 90 پیسے پر ٹریڈ کرنے لگا۔