کراچی: (دنیا نیوز) سندھ میں میڈیکل کالجوں میں داخلے کیلئے این ٹی ایس ٹیسٹ کا پرچہ آوٹ ہونے کا معاملہ متازعہ بن گیا، پرچہ آوٹ ہوا کہ نہیں جناح یونیورسٹی(جے-یو) کے وائس چانسلر نے پیپر لیک نہ ہونے کی تردید کر دی۔
سندھ کے میڈِکل کالجوں میں داخلے یلئت کراچی کی این ای ڈی یونیورسٹی میں این ٹی ایس ٹیسٹ کا امتحانی مرکز سج گیا، صوبائی دارالحکومت میں ساڑھے آٹھ ہزار جبکہ صوبے بھر سے پچیس ہزار طلبا این ٹی ایس ٹیسٹ میں حصہ لے رہے ہیں۔ حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ اور نواب شاہ کے طلبہ بھی داخلے کی دوڑ میں شامل ہیں۔
این ٹی ایس ٹیسٹ کا پرچہ آوٹ ہونے کے معاملے نے جناح یونیورسٹی کے وائس چانسلر کو بولنے پر مجبور کردیا، انھوں نے کہا کہ پیپر لیک ہونے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔
اس سےقبل این ٹی ایس میں حصہ لینے والے طلبہ کی حوصلہ افزائی اور انکی کامیابی کے لئے والدین بھی امتحانی مرکز پہنچے۔ ترجمان این ٹی ایس کے مطابق ایڈمٹ کارڈسے محروم طلبہ سائٹ سے ڈاون لوڈ کرکے امتحان میں حصہ لے سکتے ہیں۔