چیف جسٹس کے سامنے شوہر کی بیوی کیخلاف دلچسپ شکایت

Last Updated On 28 October,2018 02:32 pm

کراچی: (روزنامہ دنیا) سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں کیسز کی سماعت کے دوران اس وقت انتہائی دلچسپ صورتحال پیدا ہو گئی جب ایک شوہر بیوی کیخلاف شکایت لے کر چیف جسٹس کے پاس پہنچ گیا۔

شوہر نے استدعا کی کہ بیوی میرا شناختی کارڈ واپس نہیں کر رہی جس پر کمرہ عدالت قہقہوں سے گونج اٹھا، عدالت میں موجود اس کی اہلیہ نے کہا کہ شوہر نے شادی کے وقت بہت سارے وعدے کئے تھے لیکن ایک بھی پورا نہیں کیا، اپنی زندگی کے 18 سال برباد کر دیئے۔ جس پر چیف جسٹس نے انتہائی نرم لہجے میں پوچھا تو پھر آپ نے ان کا شناختی کارڈ رکھ لیا، اگر کوئی اور مسئلہ ہے تو سول کورٹ جائیں، چیف جسٹس نے دونوں کو چیمبر میں بلا لیا۔