سندھ اور بلوچستان میں 70 سے زائد سٹیل بنانے والی کمپنیاں بند

Last Updated On 13 November,2018 05:25 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) آل پاکستان بلڈرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ اونچی عمارتوں کی تعمیر پر پابندی کے باعث صنعتوں میں پیداواری عمل رک چکا ہے جس کی وجہ سے 25 ہزار مزدور بے روزگار ہو گئے۔

سپریم کورٹ کی جانب سے اونچی بلڈنگ کی تعمیر پر پابندی کا فیصلہ سریا بنانے والی کمپنیوں پر بھاری پڑ گیا۔

آل پاکستان بلڈرز اینڈ ڈویلپرز ایسوسی ایشن کے مطابق سندھ اور بلوچستان میں 70 سے زائد سریا بنانے والی کمپنیوں میں کام نہ ہونے کے باعث تالے لگ گئے ہیں جس کی وجہ سے 25 ہزار مزدور بے روزگار ہو چکے ہیں۔

آباد ایسوسی ایشن کے چیئرمین حسن بخشی کا کہنا ہے کہ کراچی میں تعمیراتی شعبے پر پابندی کے سبب 600 ارب روپے کی سرمایہ کاری خطرے میں پڑھ چکی ہے جبکہ تعمیراتی شعبے سے منسلک 5لاکھ افراد کا روزگار بھی داؤ پر لگ چکا ہے۔

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ کراچی میں ہائی رائز بلڈنگ کی تعمیر پر عائد پابندی کو ختم کرنے کے فوری اقدامات کئے جائیں تا کہ اس صنعت کو مزید نقصانات سے بچایا جا سکے۔