گیس لوڈشیڈنگ پر قابو پانے کے لیے گیس لوڈمنیجمنٹ پلان تیار

Last Updated On 21 November,2018 05:54 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) موسم سرما میں گیس لوڈشیڈنگ پر قابو پانے کے لیے گیس لوڈمنیجمنٹ پلان تیار کر لیا گیا۔ گیس لوڈمنیجمنٹ پلان منظوری کیلئے کل ای سی سی اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔

سردیوں میں گیس ضروریات پوری کرنے کیلیے گھریلو اور کمرشل صارفین کو ایل این جی فراہمی کی تجویز زیر غور ہے۔ آرایل این جی اور مقامی گیس کی قیمت کے فرق کو ختم کرنے کیلیے سوئی نادرن کو سبسڈی دینے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔

سوئی نادرن اور وزارت خزانہ مل کر سبسڈی کا طریقہ کار طے کریں گے، 18دسمبرسے19 فروری تک صارفین کو فراہم کی جانیوالی ایل این جی کی ادئیگی کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے جبکہ ایل این جی فراہم نہ کرنے کی صورت میں صارفین کو گیس کے کم پریشر کا سامنا کرنا پڑے گا۔

دستاویز کے مطابق سوئی نادرن پیک آورزمیں پریشر کم کر کے گیس کی طلب و رسد کا فرق کم کرے گی۔ دسمبر سے فروری تک مقامی گیس کی پیداوار 1050 ایم ایم سی ایف ڈی تک رہے گی جبکہ گھریلو اورکمرشل صارفین کی گیس کی کھپت 867 ایم ایم سی ایف ڈی سے زائد ہے، سوئی نادرن کو339 ایم ایم سی ایف ڈی شارٹ فال کا سامنا کرنا پڑے گا۔