طاہر داوڑ قتل کیس کیلئے تشکیل جے آئی ٹی میں تبدیلی

Last Updated On 20 November,2018 04:38 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ایس پی طاہر داوڑ قتل کی تحقیقات کے لئے تشکیل دی گئی جےآئی ٹی کی سربراہی ایس پی انویسٹی گیشن گلفام ناصر سے واپس لے لی گئی۔ کیس کی ازسرنو تحقیقات ہو گی۔

طاہر داوڑ قتل کیس کے لئے تشکیل جے آئی ٹی میں تبدیلی کی گئی ہے۔ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی سربراہی ایس پی انویسٹی گیشن گلفام ناصر کے بجائے ڈی آئی جی آپریشنز فیصل راجہ کے سپرد کر دی گئی ہے۔

جے آئی ٹی کے پہلے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ ایس پی طاہرداوڑ کے قتل کی ازسرنو تحقیقات کی جائے گی۔ علاقے کی جیوفینسنگ اور سیف سٹی کیمروں کا ریکارڈ طلب کیا جائے گا۔ طاہر داوڑ کے اہلخانہ، بھائی اور گھر آنے جانے والوں کو شامل تفتیش کرنے، گھروں کے باہر لگے کیمروں کی فوٹیج بھی لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔