انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت مستحکم

Last Updated On 27 November,2018 07:31 pm

کراچی: (دنیا نیوز) انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 134.04جبکہ اوپن مارکیٹ میں 135.40 رہی۔

تفصیلات کے مطابق ترسیلات زر کا بہاؤ گذشتہ مہینہ کے مقابلے میں بہتر ہوتے ہوئے 2 بلین ڈالرز کی سطح عبور کرگیا۔ تاہم ماہرین کے مطابق حالیہ مالیاتی خسارے کو کم کرنے کے لیے ملکی معیشت کو برآمدات کے ساتھ ساتھ فارن ایکسیج ارننگ میں اضافے کی اشد ضرورت ہے۔
دوسری جانب فی تولہ سونے کی قیمت میں 550 روپے کمی ریکارڈ کی گئی ہے فی تولہ سونا 63 ہزار 300 روپے کا ہوگیا۔ 10 گرام سونے کی قیمت میں 471 روپے کمی ہوئی ہے۔ 10 گرام سونا 54 ہزار 270 روپے کا ہوگیا۔