سوزوکی پاکستان میں 450 ملین ڈالرز کی سرمایہ کاری کرے گی اسد عمر

Last Updated On 27 November,2018 11:13 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر خزانہ اسد عمر سے پاک سوزوکی کے سربراہ اوسامو سوزوکی جی نے ملاقات کی، پاک سوزوکی نے پاکستان میں نیا پلانٹ لگانے کا اعلان کر دیا، سوزوکی نئے پلانٹ سے 20 لاکھ گاڑیاں بنا سکے گی۔

 وفاقی وزیرخزانہ اسدعمر کا اپنے ٹویٹر پیغام میں کہنا تھا کہ آج غیرملکی سرمایہ کاری کے تناظر میں بہترین دن ہے، سوزوکی موٹرز نے پاکستان میں مزید450 ملین ڈالرز کی سرمایہ کاری کی خواہش کی ہے، توانائی کمپنی ایگزون موبل نے27 سال بعد پاکستان میں اپنے دفاتردوبارہ کھولے۔