تین ماہ کے دوران حکومت نے 1 ارب ڈالر سے زائد قرض لیا

Last Updated On 28 November,2018 06:51 pm

کراچی: (دنیا نیوز) بڑھتی ہوئی عالمی ادائیگیوں کے باعث تین ماہ میں حکومت نے ایک ارب ڈالر سے زائد کا قرض لیا۔

اقتصادی امور ڈویژن کے مطابق جولائی سے ستمبر کے دوران حکومت نے 1ارب ڈالر سے زائد قرض لیا جبکہ گذشتہ مالی سالی کی پہلی سہ ماہی میں 1 ارب 50 کروڑ ڈالر قرض لیا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق تین ماہ میں چین سے 30 کروڑ ڈالر، اسلامک ڈویلپمنٹ فنڈ سے 20 کروڑ ڈالر قرض لیا گیا۔ رواں مالی سال حکومت کو 9 ارب ڈالر سے زائد کی بیرونی ادائیگیاں کرنی ہے جس کے لئے حکومت 9 ارب 61 کروڑ ڈالر کے قرض لینے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔

گذشتہ مالی سال حکومت نے 11 ارب 40 کروڑ ڈالر کا بیرونی قرضہ لیا تھا، اس وقت پاکستان پر کُل واجب الادا بیرونی قرضے 95 ارب ڈالر تک پہنچ چکے ہیں جو جی ڈی پی کے31 فیصد کے برابر ہیں۔

معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق اگر قرض برائے قرض کی یہ روش جاری رہی تو مالی سال 19-2018 کے اختتام پر بیرونی قرضے 105 ارب ڈالر سے بھی تجاوز کر جائیں گے۔