کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے صنعتکاروں نے حکومت سے انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی تاریخ میں ایک ماہ توسیع کا مطالبہ کر دیا۔
کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر جنید اسماعیل ماگڈا نے وزیر خزانہ اسد عمر کو خط کے ذریعے صنعتکاروں کے لئے انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی تاریخ میں ایک ماہ کی توسیع دینے کی درخواست کی ہے۔
کراچی چیمبر نے یہ موقف اختیار کیا ہے کہ سپریم کورٹ کے آرڈر کے تحت کراچی میں تجاویزات کے خلاف جاری آپریشن سے کچھ مشکلات پیدا ہوئیں جس سے انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی تاریخ میں توسیع کی جائے۔
اس کے علاوہ انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کے فارم کو سمجھنے میں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، اس لئے حکومت انکم ٹیکس کی تاریخ میں 31 دسمبر 2018ء تک کی توسیع دے۔