کراچی: (روزنامہ دنیا) انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی ہو گئی جبکہ روپے 5 پیسے چڑھ گیا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا ایک روپے کی کمی کے بعد 138 روپے پر لین دین ہوتا رہا.
انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 5 پیسے کی کمی ہوئی جس کے بعد ڈالر کی قیمت انٹربینک مارکیٹ میں 137.79 ہو گئی۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے ریٹ ایک روپے کمی کے بعد 138 روپے پر ٹریڈنگ ہوتی رہی۔
تجزیہ کاروں کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر سستا ہونے سے بیرونی ادائیگیوں کے توازن میں تو کوئی خاطر خواہ تبدیلی نہیں آئے گی تاہم سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ضرور ہو گا۔