عالمی بینک مشن کا کاروبار کیلئے ریگولیٹری ماحول پر تحفظات کا اظہار

Last Updated On 07 December,2018 08:09 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان اور عالمی بینک کے درمیان مذاکرات ختم ہو گئے ہیں، عالمی بینک مشن نے کاروبار کے لیے ریگولیٹری ماحول پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق عالمی بینک مشن کے 9 رکنی وفد نے اسلام آباد، لاہور اور کراچی میں پاکستانی حکام سے ملاقاتیں کیں اور ڈٰیڑھ ہفتے تک مذاکرات کئے۔ عالمی بینک مشن نے سرمایہ کاری بورڈ، ایس ای سی پی، ایف بی آر، نیپرا، کے الیکٹرک، سندھ ہائی کورٹ، سندھ بورڈ آف ریوینیو اور سٹیٹ بینک کے نمائندوں سے بھی ملاقاتیں کیں۔

مشن نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے نمائندوں کے ساتھ بھی ملاقات کی۔ حکام نے بہتر کاروباری ماحول کے لیے ریگولیٹرز کے موثر کردار پر زور دیا ہے۔