کراچی: (روزنامہ دنیا) عالمی بلین مارکیٹ میں گزشتہ روز سونا ایک ڈالر کی کمی سے 1236 ڈالر اونس کا ہو گیا، بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باوجود مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں 200 روپے کا اضافہ ہوا۔
سونے کی قیمت میں اضافے سے تولہ ریٹ 64 ہزار 750 تک پہنچ گیا، اسی طرح 172 روپے کے اضافے سے دس گرام سونے کی قیمت 55 ہزار 513 روپے ریکارڈ کی گئی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 10 روپے اضافے سے 870 روپے ہو گئی۔
ذرائع کے مطابق شہریوں نے عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے باوجود مقامی مارکیٹ میں اضافے پر حیرانی کا اظہار کیا ہے۔