کراچی (دنیا نیوز) ایک ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 1 ہزار 933 پوائنٹس کی کمی انڈیکس 38 ہزار 562 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان رہا بگڑتے معاشی اعشاریوں کے سبب مقامی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال نہ ہوسکا اور بیرونی سرمایہ کاروں نے بھی 25 لاکھ ڈالر 1مالیت کے شیئرز فروخت کر ڈالے جس کے باعث انڈیکس 5 فیصد یعنی 1 ہزار 933 پوائنٹس کی کمی کے بعد 38 ہزار 562 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
مسلسل انڈیکس میں گراوٹ کے سبب شیئرز کی مالیت میں 285 ارب روپے کی کمی واقع ہوئی۔ معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق اس وقت حکومت کو قرض و سود کی ادائیگیوں کے ساتھ ساتھ جاری کھاتوں کے خسارے کا بھی سامنا ہے جس کے باعث ایک طرف تو روپے کی قدر میں کمی ہورہی تو دوسری طرف اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان ہے۔